کشمیر

بھارت مقبوضہ کشمیر میں 28 ہزارسے زائد بنکر بنائے گا

بھارت مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 28ہزار سے زائد بنکرز بنائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کتھوا، سمبا، جموں، راجوڑی اور پونچھ اضلاع میں بنکرز کی تعمیر کیلئے 415کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق سرحد کے پاس رہنے والے افراد کے لیے 28ہزار400 سے زائد بنکرز تعمیر کیے جائیں گے، اس طرح یہ لوگ سرحد پار سے ہونے والے شیلنگ سے محفوظ رہیں گے۔بھارتی وزارت داخلہ نے کتھوا، سمبا، جموں، راجوڑی اور پونچھ کے اضلاع میں 14ہزار سے زائد بنکرز کی تعمیر کے لیے 415کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ان بنکرز کی تعمیر کا کام جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close