کشمیر

نوازشریف کےاحتساب کے بغیرملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی : عمران خان

باغ: تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کاکہناہےکہ پاکستان میں کرپشن تب تک ختم نہیں ہو گی جب تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوگا۔چورچورکااحتساب نہیں کرسکتا،اس لئے تبدیلی کاوقت آگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق آزادکشمیرکےانتخابات  میں ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کومیدان میں لےآئےہیں ،کپتان میں توجیسےبجلیاں بھرگئی ہیں جوکشمیرکے طوفانی دورےکرکےجلسےپہ جلسہ کررہےہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نےباغ   میں   جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےاپنی توپوں کارخ نوازشریف کی طرف ہی رکھا۔عمران خان کاکہناتھا جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہاں ترقی نہیں ہوسکتی ۔کپتان نےن لیگ   پرتنقیدکےتیر برساتےہوئےپیپلزپارٹی پربھی    حملہ   کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نےکہاکہ ملک میں تبدیلی کا یہی وقت ہے اس لئے اکیس   جولائی کو عوام نظریے اور سوچ کو ووٹ دیں۔آزادکشمیراورپاکستان کوایسےجتوائیں جیسےقومی کرکٹ   ٹیم نےلارڈذمیں جتوایا۔

عمران خان  کامزیدکہناتھاکہ سٹیٹس کو کی وجہ سے  ملک میں احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا ، میں آج وعدہ کرتا ہوں کہ  سب کو انصاف دلاؤں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close