کشمیر

کشکول توڑنے کے دعوے کرنے والوں نے قوم کو بھکاری بنا دیا : عمران خان

ڈھڈیال: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم جمہوریت چاہتی ہے، 20 سال جدو جہد اس لئے نہیں کی کہ مارشل لا لیکر آوں ، بینکوں کو لوٹنے والے انھیں جمہوریت کا درس دے رہے ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کے دعوے کرنیوالوں نے قوم کو بھکاری بنادیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق عمران خان نے ڈھڈیال میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان کے قرضےمزید بڑھ گئے،بےروزگاری بڑھ رہی ہے 3سال میں6 ہزارارب روپےقرضہ لیاگیا  آج پاکستان میں سب سےزیادہ بچےپانچ سال سے کم عمر میں مر جاتے ہیں ۔ وزیراعظم کا بیٹا لندن میں ساڑھے6 سو کروڑ روپے کے گھر میں  رہتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کے دعوے کرنیوالوں نے قوم کو بھکاری بنادیا ہے ۔

عمران  کہتے ہیں کہ بار بار باریاں لینے والے اب کیا کریں گے جو پہلے نہیں کیا، جس قوم کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا وہ مرجاتی ہے۔  کپتان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ آزاد کشمیر میں باقی جگہوں سے زیا دہ تبدیلی نظر آرہی ہے۔آزاد کشمیر کے نوجوان شعور رکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close