کشمیر
ریاست کے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے آئین میں ترمیم لائے، راجہ فاروق
مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ نظریاتی طور پر پاکستانی ہیں، کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ آزادکشمیر کے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے آئین میں ترمیم لائے، آنے والا وقت بتائے گا کہ ہم نے صحیح کیا یا غلط ۔ آئینی ترمیم کی منظوری اور کونسل کے خاتمہ کے حوالہ سے مقبوضہ کشمیر سے بھی مبارکباد کے فون آئے۔ عوام کے لئے لڑتا رہوں گا چاہے کوئی ناراض ہو یا راضی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم آزادکشمیر نے ضلع جہلم ویلی اور راولاکوٹ کے لیے ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے جدید فائر ریسکیو وہیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکل کی چابیاں متعلقہ اضلاع کے افسروں کے حوالے کیں، چابیاں دینے کی تقریب وزیراعظم ہائوس میں ہوئی۔