کشمیر

مظفر آباد میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش ناکام ، نواز لیگ کے کارکن سمیت 5افراد گرفتاری کے بعد فوج کے حوالے

مظفرا ٓباد : مظفرآباد میں جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش پرمسلم لیگ نواز کے کارکن سمیت 5 افراد کوگرفتار کر کے فوج کے حوالے کر دیا گیا ۔

  مظفر آباد کے علاقے برنالہ میں جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کرنے والے5  افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔گرفتار افراد میں مسلم لیگ نواز کا کارکن بھی شامل ہے جسے جعلی شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی کوشش پر گرفتار کیاگیا ہے۔

برنالہ میں پولیس کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی سجاد احمد نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچوں افراد جعلی شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں گرفتار کرکے فوج کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کر سکتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close