کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا،وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کو بڑا جھٹکا دے دیا

سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبو بہ مفتی نے بی جے پی کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور کشمیریوں سے بھی بات ہونی چاہیے ۔پریس کانفرنس کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کے لیے بے جے پی سے ہاتھ ملایا ،بی جے پی کے ساتھ باہمی ایجنڈا بنانے میں کئی ماہ لگے ۔ان کا کہنا تھا کہ سری نگر دشمن کا علاقہ نہیں ہے یہاں طاقت سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، کشمیر میں بات چیت سے ہی مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور کشمیر یوں سے بھی بات ہونی چاہیے ،ہم مفاہمت اور بات چیت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں نے وزارت اعلیٰ سے استعفا گورنر صاحب کو بھیج دیا ہے ،گورنر صاحب کو بتا دیا کہ ہم اب کوئی الائنس نہیں چاہتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close