Featuredکشمیر

محبوبہ کا استعفیٰ، مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ

سرینگر:مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے استعفے کے بعد مقبوضہ وادی میں گورنر راج نافذ کردیا گیا ہے۔ گورنر نریندر ناتھ وہرا( این این وہرا ) کو وادی میں اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں، وہ چوتھی بار مقبوضہ کشمیر کی حکومت سنبھال رہے ہیں۔

منگل کے روز بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ حکومتی اتحاد ختم ہونے کے اگلے ہی روز بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے مقبوضہ وادی میں گورنر راج کی منظوری دے دی۔گورنر نریندر ناتھ وہرا اپنے 10 سالہ دور میں چوتھی بار گورنر راج کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ اس سے قبل مقبوضہ وادی میں نریندر ناتھ وہرا کے دور میں 2008، 2012 اور 2015 میں گورنر راج کا نفاذ عمل میں لایا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے دور حکومت کے دوران مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے وہ پہاڑ توڑے گئے کہ انسانیت بھی شرما کر رہ گئی۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ کے بعد مقبوضہ وادی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں شدت آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close