کشمیر

برہان وانی کی دوسری برسی، کشمیری مسلمانوں پہ انڈین فورسز نے کیا قیامت ڈھائی، جان کر آپ کا دل

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے جب کہ وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر بھارتی حکومت نے وادی کو ایک بار پھر پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے جب کہ کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری وادی میں گشت کر رہی ہے۔برہان وانی ایک ہونہار طالب علم تھا، جس نے بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف صرف 15 سال کی عمر میں آزادی کی خاطر ہتھیار اٹھائے، 8 جولائی 2016 کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی۔آج برہان مظفر وانی کی دوسری برسی منائی جارہی ہے جس نے یادوں کے زخم تازہ کردیے ہیں، برہان وانی کی شہادت نے سات دہائیوں سے حق خودارادیت کیلئے لڑنے والے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نیا جوش پیدا کیا۔ برہان وانی شہید کی عمر 22 سال تھی جب 8 جولائی 2016 کو جنوبی مقبوضہ جموں کشمیرکے ایک گاؤں پر بھارتی فوجی درندوں نے ہلہ بول دیا۔ اس وقت برہان وانی اور ان کے دو ساتھی جس مکان میں تھے۔ اسے بم مار کر تباہ کر دیاگیا جس سے برہان وانی سمیت تینوں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کوجگایا اور اس کوشش کے نتیجےمیں دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں نوجوان اس تحریک کاحصہ بن گئے، برہان وانی توچلا گیا لیکن اس نے اپنے خون سے جوشمع روشن کی، وہ آج بھی کشمیری نوجوانوں کو آزادی کی راہ دکھارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close