Featuredکشمیر

انسانی حقوق کی عالمی علم بردار بھارتی جیلوں میں قیدی کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلائیں:یاسین ملک

سرینگ: مقبوضہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے جموں کشمیر اور بیرون ریاست جیلوں میں جموں کشمیر کے اسیروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کی مختلف جیلوں بشمول تہاڑ و منڈاولی جیل دہلی اور جموں کشمیر کی مختلف جیلوں جن میں ادھمپور جیل، ہیرا نگر جیل، کھٹوعہ جیل، امپھالہ جیل جموں، کورٹ بلوال، سرینگر سینٹرل جیل، کپوارہ جیل، بارہمولہ جیل، اسلام آباد جیل، پلوامہ جیل قابل ذکر ہیں میں کشمیری قیدیوں کو انتہائی سخت مظالم سے دوچار کیا جارہا ہے ۔

سرینگر میڈیاکے مطابق یاسین ملک کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ بھارت قیدیوں حق میں پاس کئے گئے جینوا معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور اس حوالے سے اس ملک پر لازم ہے کہ یہ اس معاہدے کی پاسداری کرے لیکن اس کے بالکل برعکس بھارت کشمیری اسیروں کو تنگ طلب کرنے، ان کے ایام اسیری کو طول دینے اور انہیں زیادہ سے زیادہ تکلیف میں مبتلا کرنے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے آزما رہا ہے جو حد درجہ مذمو م ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اسیروں کی حالت زار اور انہیں پہنچائی جانے والی تکالیف ناگفتہ بہہ ہیں اور بار بار سیفٹی ایکٹ لگانا،ایام اسیری کو طول دینا،این آئی اے اور ای ڈی جیسی ایجنسیوں کو استعمال کرکے کشمیریوں کو مختلف جیلوں میں ڈال دینا،عمر قید کی سزا کاٹنے والوں اور دوسرے عام قیدیوں کو کشمیر کی جیلوں سے نکال کر جموں کی سخت جیلوں میں شفٹ کرنا،اسیروں سے متعلق خود اپنی عدالتوں کے احکامات اور دوسرے مروجہ اصولوں کی بیخ کنی کرنا، اسیروں کو طبی سہولیات سے محروم رکھنا،انہیں مکمل ننگا کرکے کئی کئی دن جیل کی تنگ و تاریک اور تنہائی کی کوٹھریوں میں رکھنا ،انکی مار پیٹ، تعذیب اور تذلیل و تحقیر کرنااور اسی قسم کے دوسرے جبری ہتھکنڈے حکام کا محبوب مشغلہ بن چکے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close