کشمیر

بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا، سردار عتیق

مظفرآباد: مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے نیلہ بٹ کے مقام پر یوم یکجہتی کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کی حریت قیادت اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی اپیل پر آزادکشمیر کے عوام نے بھرپور شٹرڈاؤن ہڑتال کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے اسلامی تشخص پر حملہ آور ہے، بھارتی آئین کی دفعہ 35 اے کے خاتمے کی مہم بھی بھارت کے اپنے عزائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا، مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی تمام سازشیں ناکام بنائی جائیں گی، کشمیری اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close