کشمیر

تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصمہ شاکر کی کتاب ادب کا شاہکار ہے۔ اعتماد سازی کے اقدامات معیشت کے استحکام کا سبب بنتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد انتہائی مشکل ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کا قیام ہمیشہ ایک تشتہ تکمیل خواب ہی رہا۔ تنازعہ کشمیر کی بدولت پورا جنوبی ایشیا ایک ہیجانی کیفیت کا شکار ہے۔ ہم امن کے متلاشی ہیں لیکن امن کے سارے راستے کشمیر سے گزر کر آتے ہیں۔ ایٹمی ہتھیاروں سے پاکستان کا لیس ہونا ہندوستان کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ان خیالات کا اظہار سردار مسعود خان نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ڈاکٹر عاصمہ شاکر خواجہ کی کتاب shaking hands with clenched fists, the grand trunck road to confidence building between Pakistan and India کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو ہر صورت حل کرنے کا متمنی ہے جبکہ ہندوستان اس مسئلے کے سٹیٹس کو قائم رکھنا چاہتا ہے۔ تقریب میں میجر جنرل سمریز سالک، DG ISPR، سینئر پروفیسر، وزارت خارجہ اور فوج کے اعلیٰ آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے شرکا کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر عاصمہ، ڈاکٹر شاکر، جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بھی خطاب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close