کشمیر
مسعود خان 42 ووٹ لے کر آزادکشمیر کے صدر منتخب
آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق سفارتکار مسعود خان اور پیپلز پارٹی کی طرف سے چودھری لطیف اکبر امیدوار تھے جبکہ مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی نے صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کابائیکاٹ کیا تھا۔ صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ صبح 10 سے 3 بجے تک قانون ساز اسمبلی کے لاجنگ ہال میں ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل تھوڑی ہی دیر میں مکمل کرلیا گیا۔ گنتی کے مطابق مسلم لیگ ن کے مسعود خان 42ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 6 ووٹ حاصل کیے۔