کشمیر

مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق خان کا سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، نہتے اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فورسز خون کی ہولی کھیل رہی ہیں۔ جلد مجلس عاملہ کا اجلاس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ پہلے مرحلے سیز فائر لائن کے پاس احتجاجی مظاہرے ہونگے اور پھر تاﺅ بٹ سے چم تک ساری سیز فائر لائن توڑیں گے۔ حکومت پاکستان مودی کی محبت میں گرفتار ہے۔

مسلم کانفرنس پاکستان کی دفاعی قوتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 23 اگست 1947ءکو مجاہد اول نے یہاں سے تحریک آزادی کا آغاز کیا۔ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ا±نہوں نے یہاں نیلہ بٹ کے مقام پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار عتیق نے کہا کہ سرینگر میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close