کشمیر

بھارتی بربریت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی، مشال ملک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم کیخلاف یوتھ ایسویسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ نیشنل پریس کلب کے باہر کیا گیا جس میں شرکاء نے بھارتی قتل عام کی شدید مذمت کی، انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیریوں کی نسل کشی روکنے اور حکومت پاکستان سے معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء سے چیئرمین یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاشف ظہیر کمبوہ، عبدالقادر، آصف خورشید،کشمیری رہنما شائستہ صفی، ڈاکٹر مجاہد گیلانی، نوید حنظلہ، تحریک انصاف آزادکشمیر کی چیئرپرسن خولہ خان اور مشال ملک نے خطاب کیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت حریت قیادت اور کشمیری نوجوانوں سے خوفزدہ ہے، نام نہاد آپریشن میں نوجوانوں کے سینے گولیوں سے چھلنی کئے جا رہے ہیں، تشدد اور بربریت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا راستہ نہیں روک سکتی۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ، عالمی برادری، او آئی سی اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close