کشمیر
خطے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں گے، راجہ فاروق
مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق خان کا سابق صدر و امیدوار پیپلز پارٹی سردار یعقوب کے آبائی علاقے میں جلسہ سے خطاب، سردار یعقوب کے قریبی ساتھیوں سمیت سینکڑوں پی پی کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ علی سوجل آمد پر راجہ فاروق خان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ کہوکوٹ کے مقام پر راجہ فاروق خان نے مسلم لیگ نواز کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مخالفت برائے مخالفت میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، خطے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔