کشمیر
پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی حریت رہنما سید علی گیلانی سے ملاقات
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے خیریت دریافت کی ہے ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق عبد الباسط نے سید علی گیلانی سے 45منٹ طویل ملاقات کی اور ان کی خیر یت دریافت کی جس پر سید علی گیلانی نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی حکومت نے حریت رہنماﺅں کی آواز دبانے کے لیے سرگرمیاں بڑھا دیں ہے ۔واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے گزشتہ روز میر واعظ عمر فاروق سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی ۔