کشمیر

بھارتی حکومت کشمیر میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے، سید علی گیلانی

سرینگر: جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے میرواعظ مولوی عمرفاروق اور اپنے فرزند نسیم گیلانی کے نام ’’این آئی اے‘‘ کی دوباری نوٹس جاری کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر کے اطراف و اکناف میں عام سیاسی کارکنوں کو پریشان  اور ہراساں کرکے یہاں سیاسی غیریقینی اور عدم استحکام کو ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں سید علی شاہ گیلانی نے رتنی پورہ پلوامہ میں شبانہ چھاپوں اور تلاشی کارروائی کے دوران 14 نوجوانوں کی گرفتاری، مولانا مشتاق احمد ویری اور جماعت کے متعدد کارکنوں سمیت کئی افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے اور ’’این آئی اے‘‘ کے ذریعے سیاسی قیادت کو طلب کرنے کو سیاسی انتقام گیری اور حقوق انسانی کی پامالی کی کارروائیوں سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے موقف پر چٹان کی مانند ڈٹے ہوئے ہیں اور کسی بھی صورت میں ظلم کے آگے سرنڈر نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close