کشمیر

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، مشال ملک

کشمیری بھارت سے اپنی جدوجہد کے ذریعے آزادی لے کر رہیں گے، اہلیہ یاسین ملک

سری نگر: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی رپورٹ میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا گیا ہے، بھارت دنیا میں جمہوریت کا بڑا چیمپئن بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو کشمیر میں بھارت کی بربریت نظر نہں آ رہی،مشال ملک

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قانون کی آڑ میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، یاسین ملک کو بھی اسی کالے قانون کی آڑ میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے، ان سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی حکومت کے تمام حربے ناکام بنا دیئے ہیں، کشمیری بھارت سے اپنی جدوجہد کے ذریعے آزادی لے کر رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close