سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا لاک ڈاؤن اور جبری پابندیاں چوتھے ہفتے بھی برقرار ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ وادی سے ہزاروں نوجوانوں کوغائب کردیا گیا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی جیل مقبوضہ کشمیر میں کرفیو چوتھے ہفتے بھی جاری ہے۔ غیور اور بہادرعوام قابض بھارتی انتظامیہ کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن سے وادی میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا، دواؤں اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ تعلیمی ادارے، دکانیں، بازار بدستور بند اور مواصلاتی ذرائع معطل ہیں، ٹی وی چینلز اور اخبارات کی بندش پر بھی بدستور پابندی جاری ہے۔
مقبوضہ وادی کے لوگ جیلوں میں قید اپنے بچوں کی خیریت کے لیے پریشان ہیں، بھارتی فوج نے چارہفتوں میں کے دوران حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔