کشمیر

مقبوضہ کشمیر کے بھارت نوازوزیراعلیٰ مفتی سعید انتقال کرگئے

نئی دہلی: بھارت کے زیرتسلط مقبوضہ کشمیرکے وزیراعلیٰ اورپیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مفتی محمد سعید کئی ہفتے کی علالت کے بعد نئی دہلی میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 79 سالہ مفتی سعید گزشتہ دو ہفتے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اورانہیں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روزمفتی سعید کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا تھا۔

مفتی سعید کو سانس میں دشواری، بلند فشارخون اورگردوں کے امراض کا بھی سامنا تھا۔

واضح رہے کہ مفتی سعید نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت کے قیام کے بعد یکم مارچ 2015 کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

اس سے قبل وہ کانگریس کے دورِحکومت میں بھی 2002 سے 2005 تک بھارتی کشمیر کے وزیراعلیٰ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close