دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ حق خود ارادیت منا رہے ہیں
بھارتی مظالم اور غیر قانونی قبضے سے جان چھڑانے کیلئے دنیا بھر میں کشمیری آج حق خود ارادیت کا دن منارہے ہیں۔ یہ دن منانے کا مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی اور خودارادیت کیلئے جدوجہد کی جانب عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو دہائیں بیت گئیں ہیں، تاہم کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تھمنے کی بجائے اور تیز ہوگیا ہے۔ سینکڑوں شہادتوں، پیلٹ گنوں سے معذوری اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی اور جنون پکڑ رہا ہے۔
کشمیریوں کا بڑا مطالبہ بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خودارادیت ہے، جبکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج کے دن پانچ جنوری کو یوم حق خودارایت منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے سرحد کے آر پار اور دنیا بھر میں موجود کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے سیمینار، مذاکروں احتجاج اور ریلیوں کا اہتمام کرتے ہیں، جبکہ احتجاج کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہیگا۔
اقوام متحدہ نے پانچ جنوری1949 میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کیا گیا تھا اور انہیں آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کا اپنے بیانات میں کہنا ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں 5 جنوری 1949 کادن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کا احترام کرتے ہوئے ان پرعملدرآمد کرے اور اس تنازعے کو کشمیر