کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان شہید، گاندربل اور دیوسر میں ہڑتال

سری نگر: ضمنی انتخابات کے روز بارسو گاندربل میں قابض فورسز فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے کولگام کے نوجوان نے صورہ اسپتال میں نو روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ دیا ہے۔ نوجوان کی شہادت پر بارسو گاندربل اور اس کے آبائی علاقہ زنگل پورہ دیوسر میں ہڑتال رہی، جس دوران مذکورہ نوجوان کو آزادی اور اسلام کے نعروں کے بیچ سپرد خاک کیا گیا۔ رواں مہینے کی نو تاریخ کو سرینگر ضمنی انتخابات کے روز جہاں آٹھ نوجوان گولیوں کے نشانہ بنے وہی منگل کی شام اس روز ہوئی ہلاکتوں کی تعداد میں ایک اور ہندسہ اس وقت بڑھ گیا، جب بارسو گاندربل میں فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے کولگام کے نوجوان نے دم توڑ دیا اور یوں اس روز ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد نو تک پہنچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close