بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم کو دنیا سے چھپانے کیلئے ایسا شرمناک قدم اٹھا لیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
سری نگر: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے معصوم کشمیریوں اپنے ظلم اور جبر کو دنیا کی نظروں سے چھپانے کیلئے انتہائی شرمناک اقدام اٹھاتے ہوئے معروف سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے فیس بک، ٹویٹر ،واٹس ایپ جیسی تمام معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں کٹ پتلی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹس ایک مہینے کیلئے بند کی گئیں کیونکہ غیر سماجی قوتیں ان کا غلط استعمال کر رہیں تھیں اور یہ پابندی ممکنہ طور پر ایک مہینے تک جاری رہ سکتی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کا کوئی اقدام اٹھایا گیاہے تاہم اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ اور نیٹ ورک کو بند کر دیا جاتا تھا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 9اپریل کو ضمنی انتخابات کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے 7طالبعلموں کو شہید کر دیا گیا تھا ۔