کشمیر

محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ نامزد حلف اٹھانے تک وادی میں گورنرراج نافذ

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے محبوبہ مفتی کو وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے جبکہ مفتی سعید کی موت کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج لگا دیا جو محبوبہ مفتی کے وزارت اعلیٰ کے حلف اٹھانے تک برقرار رہے گا۔

اس حوالے سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کے ارکان اسمبلی نے گورنر این این ووہرا کو ایک خط کے ذریعے بتایا کہ وہ محبوبہ مفتی کو نیا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں، پارٹی کے ایک وفد نے سرینگر میں گورنر این این ووہرا سے اس سلسلے میں ملاقات بھی کی اور محبوبہ مفتی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

محبوبہ مفتی فی الحال لوک سبھا کی رکن ہیں، وہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کے طور پر کب حلف اٹھائیں گی اس بارے میں پی ڈی پی نے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی ہے، اگر وہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہو جاتی ہیں تو گزشتہ 40 سال میں کشمیر کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close