خیبر پختونخواہ
جعلی عامل نے اولاد نرینہ کی خواہش پر حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک وا دی
پشاور : اولاد نرینہ کی خواہش مند خاتون کے سر میں جعلی عامل کے کہنے پر کیل ٹھونک دی گئی۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زخمی خاتون کی سرجری کی گئی اور کیل کو نکال دیا گیا ہے۔
نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں اسپتال لائی گئی خاتون حاملہ ہے اور سر پر گہری چوٹ تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں، اسے بیٹے کی خواہش تھی، جس پر جعلی عامل نے سر پر کیل ٹھوکنے کا کہا۔