خیبر پختونخواہ

پارا چنار اور کوئٹہ میں دھماکوں میں 47 افراد شہید، 100 سے زائد زخمی

قرم ایجنسی: پارا چنار میں دو دھماکوں میں کم از کم 34 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔پارا چنار میں کڑمان اڈہ کے قریب لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے کہ یکے بعد دیگرے دو روز دار دھماکے ہوگئے جس کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ پہلے دھماکے کے بعد جیسے ہی لوگ جمع ہوئے تو دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پارا چنار اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ میڈیکل اسٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،  شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان بھی پارا چنار میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ آرمی ایوی ایشن کے 2 ہیلی کاپٹر بھی پشاور سے پارا چنار روانہ کردیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close