خیبر پختونخواہ

گورنر خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد شاہ فرمان کی جانب سے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شاہ فرمان نے کہا تھا کہ وہ نئے وزیراعظم کو پروٹوکول نہیں دے سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close