خیبر پختونخواہ

سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے مشیر کی جیل میں خودکشی کی کوشش

پشاور : سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے مشیر معصوم شاہ نے سینٹرل جیل پشاور میں خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم معصوم شاہ کو سنٹرل جیل پشاور سے احتساب عدالت لایا جا رہا تھا کہ جیل کے اندر راستے میں پولیس اہلکار سے پستول چھین کر سر پر گولی مارنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے پہلے ہی سے سنٹرل جیل کے گیٹ پر پستول کے میگزین کو جمع کرایا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے اعلی حکام کو آگاہ کیا کہ ملزم کو عدالت نہیں لایا جا سکتا ہے۔ ملزم کو احتساب عدالت میں آج پیش ہونا تھا۔ معصوم شاہ نے نیب کے ساتھ 25 کروڑ 87 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی تھی جو احتساب عدالت نے نامنظور کی تھی۔ ملزم کو 25 اگست 2015ءکو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close