Featuredخیبر پختونخواہ
حکومت کی جانب سے عوام پر مسلسل بمباریاں ہورہی ہیں : سراج الحق
پشاور: روٹی مہنگی اور موت سستی ہوگئی ہے، موجودہ حالات کی وجہ سے ملک میں جرائم میں اضافہ ہوا
سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے ملک میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام پر مسلسل بمباریاں ہورہی ہیں، ملک میں روٹی مہنگی اور موت سستی ہوگئی ہے، موجودہ حالات کی وجہ سے ملک میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے، موجودہ بجٹ میں تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا؟، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب حکومت نے عوام پر ڈرون حملہ کیا ہے، اب لوگ بچوں کو موٹر سائیکل پر اسکول بھی نہیں لے جا سکتے۔