خیبر پختونخواہ

چیرمین ٹیوٹا کے اختیارات ایم پی اے کو دینا غیرقانونی ہے۔ وزارت قانون

پشاور۔ فنی تربیتی ادارے ٹیوٹا کے سربراہ کی تعیناتی میں قانونی اعتراض اٹھاتے ہوئے وزارت قانون نے چیرمین ٹیوٹاکے اختیارات ایم پی اے کو دینے کو غیرقانونی قراردےدیا ہے۔

وزارت قانون نے اعتراض اٹھایا ہے کہ وزیر اعلیٰ قانون میں ترمیم کیے بغیراپنے اختیارات کسی کونہیں دے سکتے جبکہ وزیراعلیٰ نے چیرمین ٹیوٹا کے استعفے کے بعد قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے ارشدعمرزئی کو تمام اختیارات دیدے تھے۔ وزارت قانون نے موقف اختیار کیا ہے کہ رشد عمرزئی کا وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کرنا غیرقانونی ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف کے سینیٹرنعمان وزیر بھی وائس چیرمین ٹیوٹا کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں جنہیں اعتراض تھا کہ ٹیوٹا میں سیاسی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close