خیبر پختونخواہ

پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپکیس میں ایک اور خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ایک خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون کو گذشتہ شب علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا، تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد خاتون کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کے شکار 4 مریضوں کو لایا گیا، جن میں 2 دم توڑ چکے ہیں جبکہ 2 صحت یاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ کانگو جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا ایک وائرس ہے، اس وائرس کے شکار مریض کو تیز بخار کے ساتھ سر درد ہوتا ہے، الٹیاں آتی ہیں، بھوک نہیں لگتی اور آنکھیں سوجھ جاتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close