خیبر پختونخواہ

سوات میں صوبائی حکومت نے شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے

سوات میں ایک مرتبہ پھر طالبان سر اٹھا رہے ہیں

پشاور : صوبے میں نو سالوں سے برسر اقتدار رہنے والی تحریک انصاف امن وامان کے قیام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ سوات میں صوبائی حکومت نے شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، صوبے میں حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔

پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نو سالوں سے برسر اقتدار رہنے والی تحریک انصاف امن وامان کے قیام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع سوات سمیت بندوبستی و قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکے، رہزنی اور ڈکیتیاں عام ہوچکی ہیں۔ سوات میں ایک مرتبہ پھر طالبان سر اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، عوام عدم تحفظ شکار اور حکمران کو سانپ سونگھ گیا ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صوبے میں عدم استحکام کی صورتحال کی ذمہ داری موجودہ حکمران ہیں۔ سوات کے حالات پر وزیراعلیٰ سمیت وزراء اور حکومتی ایم پی ایز منظرنامہ سے غائب ہوچکے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنماء کا کہنا تھا کہ آئے روز اغواء برائے تاوان کی وارداتیں اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے میں حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔ سرمایہ دار لوگ صوبہ چھوڑ کر اسلام آباد اور پنجاب منتقل ہو رہے ہیں، پختونوں کی امن کے لئے قربانیاں لازوال ہیں، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close