خیبر پختونخواہ

الیکشن کمیشن کا عمران خان کی طلبی کا نوٹس جاری

 پشاور: عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 ستمبر کو طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن پشاور نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا، جس میں انہیں 23 ستمبر کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن پشاور نے عمران خان کو چارسدہ جلسے پر آج طلب کر رکھا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close