خیبر پختونخواہ
عمران خان کسی کی غلامی نہیں مانتا ، اس بار لانگ مارچ سرپرائز ہوگا
پشاور: ایک انقلاب آنے والا ہے عوام خود اس حکومت سے حساب لیں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا الیکشن مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کا عزم ہے کہ عمران خان کو کامیاب کرنا ہے، لانگ مارچ کے لیے بھی تیاریاں پوری ہیں، اس بار کے پی سے بڑا قافلہ جائے گا جو عمران خان کے توقع سے بھی بڑا ہوگا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی کی غلامی نہیں مانتا انہوں نے جھکنے سے انکار کیا ہے، اس بار لانگ مارچ سرپرائز ہوگا، کوئی کمی کوتاہی نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، ایک انقلاب آنے والا ہے عوام خود اس حکومت سے حساب لیں گے۔