خیبر پختونخواہ

تحریک انصاف کے کارکنوں کا پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر احتجاج

پشاور : خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 700 سے زائد کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے کارکنوں کا موٹروے ٹول پلازہ پر احتجاج، موٹروے بند کرنے ، ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر تحریک انصاف کے سات سو سے زائد کارکنان کے خلاف تھانہ چمکنی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

گزشتہ الیکشن کمیشن کی جانب سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو نا اہل قرار دینے کے بعد پی ٹی آئی نے موٹروے سمیت پشاور کے مختلف مقامات پر دوران احتجاج شاہراہوں کو بند کیا تھا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور عوام کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close