خیبر پختونخواہ
صوابی، بند دکان سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد
صوابی: صوابی میں دکان سے 2خواتین سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق صوابی کے علاقے میں کھنڈہ میں واقع ایک خالی دکان سے بد بوآنے پر لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے دکان کا تالا توڑ کرکھولا تواندر سے 3لاشیں برآمد ہوئیں،ریسکیو نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مرنے والوں میں 2خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہابتدائی تحقیقات میں تینوں لاشوں پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے ،تاہم واقعہ کامقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔