خیبر پختونخواہ

پنجاب کی میڈیکل ٹیم ڈینگی سے لڑنے جمرود پہنچ گئی

پنجاب سے ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے پنجاب سے آئی میڈیکل ٹیم نے جمرود سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں اور عمائدین علاقہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام ڈینگی وباء کا سامنا کر چکے ہیں اور پنجاب کے ڈاکٹروں نے اس حوالے سے بہت کام کیا ہے۔ اسی لیے آج وہ اپنے خیبر پختونخوا کے بھائیوں کی خدمت کے لیے یہاں آئے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ فاٹا نے کہا کہ فاٹا میں ڈینگی وائرس بارے شعور و آگہی پھیلانے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی اور ڈینگی کی تشخیص کے لیے جمرود سول ہسپتال میں پنجاب کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں ایک مرکز قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر پنجاب کے ماہرین نے کہا کہ رات کے وقت مچھر دانی کا استعمال اور آس پاس کے علاقوں سے کھڑے پانی کا خاتمہ یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی مچھر صبح و شام کے وقت انسان کو کاٹتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close