دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بات کرتے ہیں تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے
اگر آپ پاکستان کے کیلیے سنجیدہ ہے تو اے پی سی میں شرکت کریں
پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کو تحفے میں بدامنی ملی ہے۔
پشاور میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور میں افسوس ناک واقعہ رونماء ہوا، جس پر وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف نے بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں عزم کا اظہار کیا گیا ک ملک میں دوبارہ امن قائم کریں گے، ہم نے پہلی بھی جنگ کی دوبارہ جنگ کرنے جارہے ہیں، دہشتگردی کی روک تھام کے لئے پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی بات کریں گے، اجلاس کے نقات کو آل پارٹی کانفرنس میں رکھا جائے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گگلت بلستان کی اجلاس میں شرکت کرنا مثبت بات ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سکیورٹی فورسز کے نمائندے موجود تھے، 6 گھنٹے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس صوبے کو پرامن بنائیں گے، پڑوسی ممالک کے ساتھ بات چیت کرینگے تاکہ ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ زخمیوں کی عیادت کیلیے اسپتال تک نہیں آئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بات کرتے ہیں تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے۔ اگر آپ پاکستان کے کیلیے سنجیدہ ہے تو اے پی سی میں شرکت کرے۔