خیبر پختونخواہ
پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری پر اسپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب
پشاور : عدالت نے استعفوں کی منظوری پر اسپیکر قومی اسمبلی اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی استعفوں کی منظوری کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق تین ہائیکورٹس نے ضمنی الیکشن شیڈول کو معطل کیا ہے۔ ضمنی انتخابات سے دیگر سیاسی پارٹیوں نے بائیکاٹ کیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات شیڈول معطل کیا جاتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ 7 مارچ تک جواب جمع کریں۔