خیبر پختونخواہ

قبائل دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فورسز کا ساتھ دیں، میجر جنرل حسن اظہر حیات

پاراچنار: پاک آرمی کے میجر جنرل حسن اظہر حیات نے کہا ہے کہ پاک آرمی کرم ایجنسی سمیت فاٹا میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں بھی مصروف ہے، جبکہ قبائل ملکر قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے میں فورسز اور پولیٹیکل حکام کا ساتھ دیں۔ پاک فوج کے کمانڈر 7 ڈویژن میجر جنرل حسن اظہر حیات نے اپنے تبادلے کے موقع پر گورنر کاٹیج پاراچنار میں منعقدہ قبائلی جرگے سے الوداعی خطاب میں کہا کہ فورسز نے پاراچنار شہر اور افغان سرحد سمیت کرم ایجنسی میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار شہر میں پانی کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے اور پاراچنار و صدہ میں آرمی پبلک سکولز پر کام جاری ہے۔

7 ڈویژن کے نئے کمانڈر اظہر عباسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ ملکر قیام امن کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے اور سابق کمانڈر کے ادھورے کام اولین فرصت میں پورے کئے جائیں گے۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کرم ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، جس کے خلاف ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کرم ایجنسی میں عوامی مفادات کیلئے فورسز کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرم ایجنسی میں فورسز اور عوام کے مابین بھرپور اعتماد قائم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close