خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا کی مساجد میں تعلیم یافتہ پیش امام تعینات کرنیکا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کی تمام مساجد کے آئمہ کا ڈیٹا جمع کرنے اور مساجد میں تعلیم یافتہ پیش امام تعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے ‘اس مقصد کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں ‘مذہبی امور کے صوبائی وزیرحبیب الرحمن نے گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اقدام وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے ‘ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بیس روز کی میعاد مقرر کی گئی ہے اور یونین کونسلز کے ذریعے تمام مساجد کے آئمہ کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا ‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ آئمہ مساجد کی تعلیمی قابلیت ‘ کوائف اور طریق کار کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اس پر بعد میں بات ہوگی ‘ صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے مگر وزیر اعلیٰ کے حکم پر سیکرٹری اوقاف نے کام شروع کردیاہے دوسر ی جانب رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتیاں تمام سرکاری‘ غیر سرکاری اور تمام مسالک کی مسجدوں میں کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close