خیبر پختونخواہ

تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کے عوام کیساتھ مذاق کیا گیا، ریحام خان

ہنگو: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے جبکہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام انتخابی وعدے محض نعروں تک محدود ہیں، میرٹ شفافیت اور انصاف کی باتیں کرنے والے اپنے کردار اورگفتگو پر بهی غور کریں۔ سی پیک میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیا گیا ہے اور خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ ریحام خان نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئیے، خیبر پختونخوا میں بے روزگاری، جہالت اور سماجی مسائل حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں اور عوام سوچ سمجھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close