قاتل بلیو وہیل خیبر پختونخوا میں، 5 کھلاڑی آخری سٹیج پر
ڈیرہ اسماعیل خان کی 15سالہ طالبہ خودکشی کے دہانے پر تھی، لڑکی 49 اسٹیج پر پہنچ چکی تھی، اسے خودکشی کا ٹاسک مل چکا تھا لیکن اسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ نفسیات میں علاج کے بعد بچا لیا گیا ۔ بلیو وہیل نامی شیطانی گیم کی دہشت خیبر پختونخواہ تک پہنچ گئی۔ ابتک 5متاثرین منظر عام پر آچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلیو وہیل نامی گیم جس نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔ جس کے باعث سینکڑوں نوجوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خطرناک گیم کی دہشت اب خیبر پختونخواہ تک آپہنچی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ میں بلیو وہیل نامی گیم کے 5متاثرین سامنے آچکے ہیں۔ 15سے 21سال تک کے 5نوجوان اس گیم سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جن میں سے ڈیرہ اسماعیل خان کی 15سالہ طالبہ خودکشی کے دہانے پر تھی۔ لڑکی 49 اسٹیج پر پہنچ چکی تھی اور اسے خودکشی کا ٹاسک مل چکا تھا لیکن اسے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ نفسیات میں علاج کے بعد بچا لیا گیا۔ 2 متاثرین کا تعلق مردان سے ہے جبکہ 2 کا تعلق متفرق شہروں سے ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ بر وقت اقدامات سے متاثرین کو بچایا جا سکتا ہے۔