خیبر پختونخواہ

پاک افغان بارڈر دھماکوں سے گونج اٹھا، 7 افراد زخمی

پشاور: خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر طورخم پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق آج دوپہر طورخم بارڈ پر سکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق چیکنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوگئے جس کے نتیجہ میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک بچہ اور 2 افغان باشندے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کےلئے لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پاک افغان بارڈر طورخم کو ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close