خیبر پختونخواہ

نفرتوں کی سیاست نے سیاسی انتہا پسندی اور تشدد میں اضافہ کیا

 پرتشدد کارروائیاں ملک کے لیے تباہ کن ہیں، نفرتوں کی سیاست نے سیاسی انتہا پسندی اور تشدد میں اضافہ کیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملک کی موجودہ صورت حال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین معاملات کو مزید بگاڑنے کی بجائے صبروتحمل اختیار کریں

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اس قدر فاصلے نہ بڑھائیں کہ کسی اور کے بچھائے جال میں الجھ جائیں، اگر سیاسی جماعتیں ٹریپ میں آگئیں تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں معاشی ترقی ہمارے ہاں بدحالی میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاسی بحران معاشی بدحالی کا سبب ہے، نفرتوں کی سیاست نے سیاسی انتہا پسندی اور تشدد میں اضافہ کیا، پرتشدد کارروائیاں ملک کے لیے تباہ کن ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close