خیبر پختونخواہ
آئمہ مساجد کی تنخواہیں مقرر کرنا بیرونی ایجنڈا ہے، جے آئی ٹی
پشاور: جمعیت طلبہ اسلام خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کی جانب سے مساجد کے آئمہ کی تنخواہیں مقرر کرنے کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اعلان واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائینگے۔ اس حوالے سے جے ٹی آئی کا اجلاس ہوا جس مرکزی رہنما آصف مروت، سابق صوبائی کنوینر انور شریف، ڈپٹی کنوینرشکیل آفریدی، عطا ء الرحمٰن محسود اور دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا مساجد کے آئمہ کی تنخواہیں مقرر کرنا بیرونی قوتوں کا ایجنڈا ہے اور وہ مدارس و مساجد کو اپنے کنٹرول میں لانا چاہتی ہیں تاہم اس کی اجازت ہرگز نہیں دینگے۔