خیبر پختونخواہ
سی ٹی ڈی ہزارہ کی کاروائی، کالعدم تحریک طالبان کا اہم رکن گرفتار
ہزارہ: محکمہ انسداد دہشتگردی ہزارہ ریجن نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم، تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق گذشتہ روز سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن نے مانسہرہ میں ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران محمد آصف عرف کاشی عرف معاویہ ولد عبدالخالق سکنہ قاضی آباد بٹل کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے بتایا کہ ملزم تھانہ اوگی کو کئی مقدمات میں مطلوب ہے جبکہ اس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ورلڈ ویژن این جی او کے دفتر بھی حملہ بھی کیا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔