خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے 2 پولیس اہلکار معطل

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسمعیل خان میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق وانڈہ عمری کی رہائشی ایک خاتون نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ایف آئی آر کے اندراج کے سلسلے میں تھانہ پنیالہ گئی تھیں، جہاں محرر عبداللطیف اور اس کے ساتھی نے ڈی ایس پی سے ملوانے کے بہانے نامعلوم مقام منتقل کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کی شکایت پر ڈی پی او عبدالصبور نے دونوں اہلکاروں کو فوری معطل کرتے ہوئے حوالات میں بند کرنے اور ان کے خلاف مزید انکوئری کے احکامات جاری کر دیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close