خیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا،پنجاب اور سندھ میں جلسوں کا فیصلہ، شیدول جاری

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں جلسوں کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، اٹک، اسلام آباد، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، لودھراں اور خانیوال میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک گیر سطح پر منعقد ہونے والے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، عمران خان 8 اکتوبر کو بونیر ،10 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسوں سے خطاب کریں گے، اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے 15 اکتوبر کو خطاب کریں گے، 28 اکتوبر کو پی ٹی آئی کےسربراہ اپنے آبائی علاقے میانوالی میں عوامی اجتماع سے مخاطب ہوں گے، 29 اکتوبر کو منڈی بہاؤالدین، 2 نومبر کو لودھراں، 3 نومبر کو خانیوال اور 5 نومبر کو اٹک میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close