خیبر پختونخواہ

جے یو آئی (س) نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا

پشاور: جے یو آئی (س) کی طرف سے این اے فور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کے اعلان کے بعد دونوں جماعتوں نے ختم نبوت کے معاملہ پر مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کے لئے جے یو آئی (س) علمائے کرام کے ذریعے علاقہ میں بھرپور مہم چلائے گی، اس سلسلے میں دونوں جماعتوں نے مشاورت کے بعد حکمت عملی مرتب کرلی ہے، جس پر عملدرآمد رواں ہفتہ سے ہی شروع کر دیا جائے گا۔ دونوں جماعتوں کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے جان بوجھ کر الیکشن فارم سے ختم نبوت کے حلف کے الفاظ حذف کروائے اور بعد ازاں اپوزیشن اور دینی جماعتوں کے دباؤ پر فیصلہ واپس لے لیا ہے مگر این اے فور کی انتخابی مہم میں حکومت کی یہ حرکت اس کے ا میدوار کا پیچھا کرتی رہے گی اور ہم اس سلسلے میں حکومت کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close